لاہور(دانش منیر)پنجاب میں بجٹ تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی‘پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 1450 ارب متوقع ہے‘مختلف محکموں کی جانب سے محکمہ پی اینڈ ڈی کو بھجوائے گئے تیسرے ڈافٹ کی کانٹ چھانٹ جاری ہے‘تیسرے ڈرافٹ میں محکموں نے 27 سو ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبے ترقیاتی تجویز کئے ہیںکانٹ چھانٹ کے بعد تیسرے ڈرافٹ کو 1450 ارب تک محدود کیا جائیگا،محکمہ پی اینڈ ڈی حتمی ڈرافٹ منظوری کے لیے پنجاب حکومت کو بھجوائے گا