خالصتان حامی گروپ کی انڈین قونصل خانے پر قبضے کی دھمکی

تنظیم نے انڈین ہائی کمشنرکا پوسٹر جاری کیا، جس میں ان چہرے کو نشانہ بنایا گیا 
 وینکوور(آئی این پی ) بھارت  اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس نے وینکوور میں انڈین قونصل خانے کا محاصرہ کرنے کی دھمکی دیدی ہے  ۔بھارتی این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ میں قائم خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس (ایس ایف جے )نے اعلان کیا ہے کہ وہ  آج جمعرات کو قونصل خانے کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔ایس ایف جے نے انڈین نژاد کینیڈینز سے بھی کہا ہے کہ وہ قونصل خانے کا دورہ ملتوی کر دیں۔تنظیم نے حال ہی میں تعینات ہونے والے انڈین ہائی کمشنر دنیش پٹنائیک کا بھی پوسٹر جاری کیا ہے جس میں ان چہرے کو نشانہ بنایا گیا ہے