سینیٹ الیکشن،پھر ہارس ٹریڈنگ کا خدشہ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں معاہدہ طے پایا ہے تاہم ناراض امیدواروں کی جانب سے کاغذات واپس نہ لینے پر انتخابات میں ایک مرتبہ پھر ہارس ٹریڈنگ اور ارکان اسمبلی کی جانب سے پارٹی پالیسی کے خلاف دوسرے امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے،خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کا ہونا کوئی نئی بات نہیں ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں۔