ہمایوں مہمندکا چیئرمین سینیٹ پر ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کا الزام

ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کو پروموٹ کر رہا ہوں تو میں شروع سے آج تک پیپلز پارٹی میں ہوں:گیلانی 
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے چیئرمین سینیٹ پر ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کا الزام عائد کردیا۔جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایون مہمند نے چیئرمین سینیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سے گلہ ہے آپ اس ایوان میں ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کو پروموٹ کر رہے ہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ وہ اس ایوان کے معزز رکن ہیں اور وہ ایک قابل احترام شخصیت ہیں اگر آپ کی پارٹی قوانین کے مطابق چلتی ہے اور وہ خود قوانین پر چلتے ہیں اگر کسی وجہ سے انہوں نے کہ ایوان میں کہا ہے مگر نہ تو انہوں نے لکھا ہے اور نہ ہی آپ کی پارٹی کی جانب سے تحریری طور پر کچھ آیا ہے وہ بدستور ممبر ہیں۔ میں اس ایوان میں ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کو پروموٹ کر رہا ہوں تو میں بتاتا ہوں کہ میں شروع سے آج تک پیپلز پارٹی میں ہوں۔