مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف نہ لے کر آئین کا جنازہ نکالا گیا‘ خیبرپختونخوا اسمبلی کو آئینی تماشا بنا دیا
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اور خیبرپختونخوا امور اختیار ولی خان نے کے پی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف روکنے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مونچھوں والی سرکار نے سینیٹ الیکشن چوری کرنے کی بنیاد رکھ دی،مخصوص نشستوں پرمنتخب ارکا ن سے حلف نہ لے کر آئین کا جنازہ نکالاگیا،مونچھوں والی سرکار نے خیبرپختونخوا اسمبلی کو آئینی تماشا بنا دیا، مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں سے حلف پی ٹی آئی جمہوری اقدار سے دشمن کی واضح مثال ہے۔کوآرڈینیٹر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کے پی اسمبلی میں حلف نہ لے کر پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی کے اپنے ارکان تو پارٹی کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں،ان کے اپنے اراکین کاغذات واپس نہیں لے رہے۔ کوآرڈینیٹر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پی ٹی آئی غصہ دیگر جماعتوں پر نکال رہی ہے،یہ عمل جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، یہ عمل صرف قانونی خلاف ورزی نہیں سیاسی بدمعاشی ہے۔