سڈنی (آئی این پی )کوئنزلینڈ کے محکمہ صحت نے ریاست کے جنوبی علاقے برسبین میں ایم پاکس وائرس کی نایاب قسم کلیڈ 1 کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، یہ دوسرا کیس ہے جو میٹرو ساتھ اسپتال اور ہیلتھ ریجن میں سامنے آیا ہے۔آسٹریلوی وزیر صحت ٹم نکولس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بیرونِ ملک سے آنے والے مسافر میں ایم پاکس کی خطرناک قسم کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد ریاست میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔