مغوی بچے کی لاش برآمد

بچے کی شناخت امیر حسین کے نام سے ہوئی ، اٹھارہ روز قبل لاپتہ ہو ا،لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ میں ڈیڑھ سالہ بچے کی لاش گندے نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بچے کی شناخت امیر حسین کے نام سے ہوئی ہے،جو اٹھارہ روز قبل لاپتہ ہو گیا تھاپولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ باغبانپورہ میں اغوا کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔ آج اٹھارہ روز بعد بچے کی لاش نالے سے برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاپولیس کے مطابق یہ تعین کیا جا رہا ہے کہ بچے کو قتل کر کے نالے میں پھینکا گیا یا وہ گر کر ہلاک ہوا۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔