حیدرآباد(آئی این پی)حیدرآباد میں تھانہ ہٹڑی کی حدود میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف مبینہ طور پر غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے کے واقعے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔پی پی پی کی طلبہ تنظیم سپاف کے تنظیمی عہدیدار اظہر الدین تالپور کی درخواست پر ہٹڑی پولیس نے تین نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق تھانہ ہٹڑی میں درج ایف آئی آر میں فریادی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایل یو ایچ میں انٹری ٹیسٹ کے موقع پر ویگو ڈالے میں سوار ایک نامعلوم شخص، جو دو گارڈز کے ہمراہ تھا، نے نہ صرف فریادی کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لئے غیر اخلاقی اور توہین آمیز الفاظ بھی استعمال کئے