چین کی پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں 90 فیصد اضافہ، 1.22 ارب ڈالر ہو گئی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ ،آن لائن) پاکستان میں چین کی نیٹ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ مالی سال25- 2024میں 1.22 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو کہ مالی سال24- 2023 کے 643.2 ملین ڈالر کے مقابلے میں 90.4 فیصد کا اضافہ ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جون سے جولائی 2025 کے دوران پاکستان کو چین سے 1709.8 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی جبکہ 485.5 ملین ڈالر باہر گئے، جس سے نیٹ انویسٹمنٹ 1224.3 ملین ڈالر رہی۔