پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 32.3فیصد اضافہ

 اسلام آباد (آئی این پی )رواں مالی سال کے دوران خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں سے معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں ملی ہیں۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد،2.8 ارب ڈالر کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے، موجودہ مالی سال کے ابتدائی 4ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 32.3 فیصد اضافہ ہوا۔توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 120 فیصد جبکہ دیگر اہم شعبوں  میں 41 فیصد اضافہ دیکھا گیا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے31.65ارب ڈالر کی ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔