لاہور (سپورٹس ڈیسک )کوآپریٹو چیلنج لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا جس میں اولڈ راو ینز ، بنک اسلامک ،یونی سوفٹ وئیر پاکستان اورنیٹ سول نے اپنے میچز جیت لئے ۔پہلے میچ میںاولڈ راوینز نے ایل سی آئی کو 71 رنز سے شکست دی،اولڈ راوینزنے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر154 رنز بنائے ۔جواب میں ایل سی آئی کی ٹیم12.4 اوررز میں 83 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی ۔دوسرے میچ میںبنک اسلامک نے انچ ٹیم کو شکست دی ۔ان ٹچ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر140 رنز بنائے ۔بنک اسلامک کی ٹیم 16 ویں اوورز میں ہدف حاصل کر لیا ۔نیٹ سول نے ایل سی آئی کو 33 رن سے پچھاڑ دیا ۔نیٹ سول کی ٹیم نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 153 رنز کا ہندسہ جوڑا ، جواب میں ایل سی آئی کی ٹیم 120 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ چوتھے میچ میں یونی سافٹ ویئر پاکستان نے بنک اسلامک کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔ بنک اسلامک نے مقررہ اوورز میںچھ کھلاڑیوں کے نقصان پر149 رنز بنائے ۔یونی سافٹ ویئر پاکستان نے16.2 اورر میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔