پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز

فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی  سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی
افتتاحی تقریب میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ‘معروف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا‘افتتاحی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلڑن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا۔جیٹ پروپلڑن کا مظاہرہ  کرنے والے فلائنگ مین نے پی ایس ایل 10 کی ٹرافی  سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے اس کو سٹیج پر سجایا۔بعدازاں سرتال اکیڈمی کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔افتتاحی تقریب میں میزبانی کے فرائض نامور پریزنٹر زینب عباس نے انجام دیئے۔ ترانے کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے سٹیج پر گفتگو کی جس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔بعد ازاں تقریب میں شریک لوگ ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے۔ جس کے بعد مشہور پاپ گلوکار علی ظفر نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے ملک کی ثقافتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو میں گانے پیش کیے۔بعد ازاں علی ظفر، نتاشہ بیگ، ابرار الحق اور طلحہ انجم نے پی ایس ایل 10 کا اینتھم پیش کیا