خانقاہ ڈوگراں (خصوصی رپورٹ) سابق ایم پی اے سجادحیدر گجرکی کاوشوں سے ملک صہیب بھرتھ منسٹر کی خصوصی ہدایت پر مڑھ بلوچاں روڈ پر ٹوٹے ہوئے پل کی تعمیر شروع ہو گئی۔اہل علاقہ نے مسلم لیگ کا شکریہ ادا کیا۔ مڑھ بلوچاں روڑ پر عرصہ دراز سے پلی ٹوٹی ہوئی تھی جس سے وہاں سے گزرنے والے ہزاروں افراد پریشان تھے۔ پلی ٹوٹنے سے وہاں سے گزرنا اِنتہائی دشوار تھا۔ جس کانوٹس لیتے ہوئے منسڑ ملک صہیب بھرتھ نے سابق ایم پی اے سجاد حیدر گجر کی توجہ اور خصوصی درخواست پر اس کی تعمیر شروع کروا دی ہے۔ اہل علاقہ نے پلی کی تعمیر پر سکھ کا سانس لیا ہے۔