لاہور (خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی ایم پی ایز نے پتنگ بازی ایکٹ پر عملدر آمد روکنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔شیخ امتیاز محمود نے اظہر صدیق کی وساطت سے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے، پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئو نوٹس بھی دائر کیا۔ بسنت سے شہریوں کی جان و مال کے نقصان کا خدشہ ہے۔گلی محلوں میں پتنگیں اور ڈور بنانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔چین ودیگر ممالک نے نقصانات پربسنت پر پابندی لگارکھی ہے،عدالت کائٹ فلائنگ ایکٹ کالعدم قرار دیکر حتمی فیصلے تک تمام جاری نوٹیفکیشن اور ایکٹ پر عملدر آمد روکنے کا حکم دے۔