لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور شہر میں چور گینگ کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہیں۔ تازہ واقعہ لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم چوروں نے ایک کارخانے کو نشانہ بناتے ہوئے بڑی چوری کی واردات انجام دی۔ذرائع کے مطابق چور کارخانے کے تالے توڑ کر تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئیواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے پولیس نے کارخانے کے مالک اویس اشفاق کی درخواست پر چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس بی میں فاروق سے 1لاکھ 90ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان،ستوکتلہ میں ہشام سے 1لاکھ 75ہزار نقدی اور موبائل فون۔قلعہ گجر سنگھ میں ذوالفقار سے 1 لاکھ60 نقدی اور موبائل ہزار فون۔اسلام پورہ میں یاسین سے 1 لاکھ 50ہزار اور موبائل فون۔شادمان میں فرحان سے 1لاکھ 30 ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔لاری اڈا اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ لیاقت آباد لٹن روڈ اور باٹا پور سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔