کرسٹیانو رونالڈو بڑی سکرین پر، سابق آرسنل اسٹار کا حیران کن اشارہ

کرسٹیانو رونالڈو بڑی سکرین پر، سابق آرسنل اسٹار کا حیران کن اشارہ

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کھیلوں کی دنیا سے نکل کر فلمی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو جلد ہی 1 ہزار گولز کا سنگِ میل عبور کرنے والے ہیں، جس کے بعد وہ فٹبال کی تاریخ میں واحد کھلاڑی بن جائیں گے جس کے پاس یہ اعزاز ہوگا۔رونالڈو، جو اس وقت 40 سال کے ہیں، نے سعودی کلب کے ساتھ معاہدے میں توسیع کر لی ہے، جس کے تحت وہ 2027 تک فٹبال کھیلتے رہیں گے۔ورلڈ کپ جیتنے والے سابق آرسنل اسٹار ایمانوئل پیٹی نے ایک انٹرویو میں عندیہ دیا کہ ممکنہ طور پر رونالڈو بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہو سکتے ہیں۔ پیٹی نے کہا:"کرسٹیانو رونالڈو ایک بڑے فلمی اسٹار بن سکتے ہیں۔ ان میں لوگوں کو متاثر کرنے کی صلاحیت اور ایک خاص چارم موجود ہے۔ وہ سوشل نیٹ ورکس پر سب سے زیادہ مشہور شخصیت ہیں، تصور کریں اگر وہ ہالی ووڈ کے بڑے ستاروں کے درمیان ہوں۔"

پیٹی نے مزید کہا کہ ایک دن رونالڈو آسکر بھی جیت سکتے ہیں اور ان کی زندگی پر فلم بن سکتی ہے، کیونکہ انہوں نے ذہنی طور پر ان سے زیادہ مضبوط انسان کبھی نہیں دیکھا۔یہ بیان اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں ون ڈیزل نے تصدیق کی تھی کہ رونالڈو آئندہ فاسٹ اینڈ فیوریس فلم میں نظر آئیں گے اور ان کا کردار پہلے ہی طے کیا جا چکا ہے۔رونالڈو نے حال ہی میں Sportico کی دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں سرفہرست رہ کر اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔