وبا بنڈی بوجیو وائرس کے باعث پھیلی، اس سے 80 اموات منسوب کی جاچکی ہیں:عالمی ادار صحت
جنیوا(آئی این پی ) جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وائرس کے پھیلا ئو کے بعد عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او) نے صورتحال کو بین الاقوامی سطح پر صحتِ عامہ کی ہنگامی حالت قرار دے دیا ۔ ادارے کے مطابق اب تک اس وبا ء سے 80 اموات منسوب کی جاچکی ہیں، جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بیماری ہمسایہ ممالک تک مزید پھیل سکتی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ یہ وبا بنڈی بوجیو وائرس کے باعث پھیلی ہے، تاہم فی الحال یہ عالمی وبا کے معیار پر پوری نہیں اترتی۔