او آئی سی اور افریقی ممالک نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنیکا اعلان مسترد کردیا

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور ایران سمیت 21 ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا
اعلامیہ میں صومالیہ کی خودمختاری کیخلاف اسرائیلی شرانگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے
 اسرائیل نے گزشتہ روزصومالیہ کے علاقے صومالی لینڈ کو آزادریاست تسلیم کرنے کااعلان کیاتھا
جدہ (آئی این پی) او آئی سی اورافریقی ممالک نے صومالی لینڈکو آزادریاست تسلیم کرنے کا اعلان مسترد کردیا۔پاکستان،سعودی عرب ترکیہ اور ایران سمیت 21 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا،اعلامیہ میں صومالیہ کی خودمختاری کیخلاف اسرائیلی شرانگیزی کی شدید مذمت کی گئی۔اعلامیے کے مطابق کسی ریاست کے ایک حصے کو آزاد قرار دینا عالمی امن کیلئے خطرہ ہے،اسرائیل کا اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف ہے۔ واضح رہے اسرائیل نے گزشتہ روزصومالیہ کے علاقے صومالی لینڈ کو آزادریاست تسلیم کرنے کااعلان کیاتھا، اسرائیل کے علاوہ دنیا کے کسی ملک نے صومالی لینڈ کی خود مختاری کوتسلیم نہیں کیا۔