چین متعدد مواقع پر گرین لینڈ کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر چکا :وزارتِ خارجہ
بیجنگ(آئی این پی)چین کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے فائدے کیلئے نام نہاد چین کے خطرے کو بہانے کے طور پر استعمال کرنا بند کرے۔ بی بی سی کے مطاقب عالمی نشریاتی ادارے بلومبرگ کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کے الحاق کی مخالفت کرنے والے آٹھ یورپی ممالک پر محصولات عائد کرنے کے اعلان پر چین کی وزارتِ خارجہ سے سوال کیا گیا۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چین متعدد مواقع پر گرین لینڈ کے حوالے سے اپنا موقف واضح کر چکا ہے