لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب کابینہ کے 2نئے وزرا رانا محمد اقبال اور منشااللہ بٹ نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گزشتہ روز گورنر ہائوس لاہور میں ان سے حلف لیا۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے صوبائی وزرا کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔حلف برداری کی تقریب میں سپیکرملک احمد خان،ڈپٹی سپیکر ظہیراقبال چنڑ، وزرا اورسیاسی وسماجی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،نئی تعینات ہونیوالی ایڈوائزرٹووزیر اعلیٰ انوشہ رحمن بھی تقریب میں موجود تھیں۔