آپریشن ،کچے کے انتہائی مطلوب 62 ڈاکوئوں نے سرنڈر کردیا

 ڈاکووں میں لوند، کوش، لٹھانی اور سیکھانی گینگ کے خطرناک عناصر شامل ہیں
 صادق آباد(آئی این پی) کچے کے انتہائی مطلوب 62 ڈاکوئوں نے سرنڈر کردیا، سرنڈر کرنے والے ڈاکوئو ں میں لوند، کوش، لٹھانی اور سیکھانی گینگ کے خطرناک عناصر شامل ہیں۔تفصیل کے مطابق صادق آباد میں سندھ اور پنجاب کی پولیس نے سرحدی کچے کے علاقوں میں ڈاکوئوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ڈی آئی جی غازی صلاح الدین نے بتایا کہ آپریشن میں 2 ہزار پولیس اہلکار، 8 ڈرون ٹیمیں، 6 بلٹ پروف اور درجنوں بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کچے کے انتہائی مطلوب 62 ڈاکوں نے سرنڈر کر کے قومی دھارے میں شامل کر لیا ہے، جبکہ 50 سے زائد سہولت کار بھی گرفتار ہوئے ہیں۔سرنڈر کرنے والے ڈاکووں میں لوند، کوش، لٹھانی اور سیکھانی گینگ کے خطرناک عناصر شامل ہیں