پنک سالٹ کو عالمی مارکیٹ میں برانڈ کے طور پر فروخت کرنے کا فیصلہ

کاروباری طبقہ کوبلاسود قرضے دینے کیلئے سمری منظوری وزیراعلی کو ارسال 
اسلام آباد(آئی این پی) پنجاب حکومت نے پنک سالٹ کی پیداوار بڑھانے اور آمدن میں اضافے کیلئے پنک سالٹ کو خام مال کے بجائے عالمی مارکیٹ میں برانڈ کے طور پر فروخت کا فیصلہ کیا ہے ۔مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ نے منصوبہ تیار کرلیا، کاروبای طبقے کو ترغیب کیلئے بلاسود قرضے دئیے جائیں گے، سی ایم پنجاب ویلیوایڈیشن فنانس فارپنک سالٹ منصوبے کے تحت 5ارب کے بلاسودقرضے دئیے جائیں گے۔کاروباری طبقہ کوبلاسود قرضے دینے کیلئے سمری منظوری وزیراعلی کو ارسال کردی گئی، سمری کے مطابق دنیا بھر میں نایاب پنک سالٹ صرف پنجاب میں ہی پایا جاتا ہے، آسان قرضوں سے پنک سالٹ کے کاروبارمیں اضافہ ہوگا