آئی ٹی برآمدات پہلی مرتبہ 437 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، نیا ریکارڈ قائم

اسلا  م آباد(آئی این پی)دسمبر 2025 میں پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات پہلی مرتبہ 437 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔ یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک ہی ماہ میں آئی ٹی برآمدات 400 ملین ڈالر کی حد عبور کر گئیں۔ ماہانہ بنیادوں پر موازنے میں آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 356 ملین ڈالر کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔