سندھ کے بڑے سرکاری ہسپتال فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز سے محروم

کراچی(آئی این پی ) سندھ کے 22 سرکاری ہسپتالوں نے حکومت سندھ کو فائرسیفٹی رپورٹ جمع کرا دی جس میں بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر الارم اور واٹر سپرنکلرز نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق سول ہسپتال کراچی کے 180 فائر ایکسٹنگویشرز فعال ہیں تاہم فائر الارم اور سپرنکلرز موجود نہیں ہیں، 1750 بستروں کے سول ہسپتال کراچی کی الیکٹرک وائرنگ بھی مرمت طلب ہے۔جناح ہسپتال کراچی میں 208 فائر ایکسٹنگویشرز فعال ہیں لیکن فائر الارم اور سپرنکلرز غائب ہیں، 2208 بستروں کے جناح ہسپتال کی الیکٹرک وائرنگ کو بھی مرمت درکارہے، جناح ہسپتال کراچی میں فائر ڈرلز باقاعدگی سے ہوتی ہیں۔