بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس کی 21 جنوری کو سماعت ہوگی

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس کی 21 جنوری کو سماعت ہوگی جسٹس ارباب محمد طاہر سماعت کریں گے عدالت پہلے ہی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر چکی ہے۔ عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کروا چکے ہیں، دیگر فریقین بھی اپنا جواب جمع کرائیں۔عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے کیس 21 جنوری کو مقرر کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ بانی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔