اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق کیس کی سماعت اگلے مہینے 23 نومبرکو ہوگی عدالت میں بیرسٹر گوہر کی جانب سے بطور چیئرمین پی ٹی آئی جواب کے لیے مہلت مانگ لی تھی اور کہاتھاکہ پی ٹی آئی اس اکانٹ کو کلیم نہیں کرتی۔عدالت نے مہلت کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 23 نومبرتک کے لیے ملتوی کر دی تھی ۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے ہدایت کی تھی کہ آپ کو وقت دیتے ہیں جو کہنا تحریری طور پر جمع کروا دیں۔انھوں نے یہ ہدایت جمعرات کے روز جاری کی ہے ۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے غلام مرتضی کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ بیرسٹر گوہر علی خان ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں گے ۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا خالد یوسف چودھری، شمسہ کیانی، این سی سی آئی اے حکام اور دیگر بھی عدالت پیش ہوں گے ۔