امریکی عوام کا ٹرمپ سے محبت کا اظہار، آج امریکا کے لیے تاریخی دن:وزیر داخلہ محسن نقوی

امریکی عوام کا ٹرمپ سے محبت کا اظہار، آج امریکا کے لیے تاریخی دن:وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں ایک خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ آج امریکا کے لیے ایک تاریخی دن ہے، جب کہ امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔

دورہ امریکا کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی کو واشنگٹن میں پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں انہوں نے مختلف امریکی سینیٹرز، کانگریس کے اراکین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے امریکی سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس، اور گورنر میسیسیپی فلپ برینٹ سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے ان ملاقاتوں کے دوران امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ آج امریکی عوام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا جشن شاندار طریقے سے منایا ہے اور ان کے دور میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں ایک نیا باب شروع ہوگا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ وہ امریکی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور اس تاریخی دن کو خاص قرار دیا۔