ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان کو مستقل اندھے پن کا سبب بننے والی بیماری ختم کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا

 جنیوا (آئی این پی ) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان کو عوامی صحت کے مسئلے ٹریکوما (مستقل اندھے پن کا سبب بننے والی بیماری) کو کامیابی کے ساتھ ختم کرنے پر باعزت عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹریکوما کا خاتمہ ملک کے صحت کے شعبے کے لیے اہم سنگ میل ہے، ڈبلیو ایچ او کا یہ ایوارڈ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کو جنیوا میں 78ویں عالمی صحت اسمبلی کے دوران پیش کیا گیا۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیوریسوس نے پاکستان میں آنکھ کی متعدی بیماری کو ختم کرنے کے لیے شاندار کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے سرٹیفکیٹ وزیر صحت سید مصطفی کمال کے حوالے کیا۔