ممبئی (آئی این پی)برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے نے بھارت میں منعقدہ کانسرٹ کے دوران تقسیم ہند پر بھارتیوں سے معافی مانگ لی۔بینڈ کے مرکزی گلوکار کرس مارٹین نے نہ صرف تقسیم ہند پر بھارتیوں سے معافی مانگی بلکہ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔حال ہی میں برطانوی راک بینڈ کولڈ پلے کا کانسرٹ ممبئی میں منعقد ہوا جس میں بھارتیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں راک بینڈ کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹین کو دوران کانسرٹ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔