امریکی کمپنی ایمازون کائپر بھی پاکستان آنے کو تیار ہے، 3 چینی کمپینیاں پہلے ہی دلچسپی ظاہر کرچکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہمی کے میدان میں مقابلے کا نیا باب کھل گیا، مزید بین الاقوامی کمپنیاں بھی پاکستان کا رخ کرنے لگیں، سرکاری ذرائع کے مطابق اسٹار لنک اور تین چینی کمپنیوں کے بعد ایک اور امریکی کمپنی ایمازون کائپر نے پاکستانی حکام سے رابطہ کرلیا۔