بانی پی ٹی آئی کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی: عمر ایوب

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب  نے الزام لگایا ہے  عمران خان کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی، ہم کیسے مملکت اسلامی پاکستان میں رہ رہے ہیں جہاں بانی بانی پی ٹی آئی  کو عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ہمیں عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی،  یہ بار بار توہین عدالت کر رہے ہیں،امید کرتے ہیں جج صاحبان اپنے احکامات پر عملدرآمد کروائیں، اگر ججز اپنے احکامات پر عمل درآمد نہ کروا سکیںتو بہتر ہے استعفی دیکر کر گھر چلے جائیں،اس موقع پر سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا  ہمیں دوسری مرتبہ ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اس سے ظاہر ہوتا ہے عدالتی فیصلے کوئی معنی نہیں رکھتے، کوئی ملک جہاں عدالتی فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھا جائے وہ ملک نہیں کہلا سکتا، جہاں پک اینڈ چوز کیا جائے اسکا مطلب عدالتیں اپنا وقار کھو چکی ہیں۔ان کا کہنا تھا  وہ عدالتیں اور ججز جو قانون کے مطابق فیصلے دیتے ہیں،اگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کرتا تو اس پر سزا کا بھی تعین کریں