26 نمبر چونگی توڑ پھوڑ کیس:اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(آئی این پی)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے چھبیس نمبر چونگی توڑپھوڑ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے رہنما پی ٹی آئی کے خلاف چھبیس نمبر چونگی توڑ پھوڑ کیس میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی، اسد قیصر عدالت پیش نہیں ہوئے، تاہم وکیل صفائی عائشہ خالد عدالت پیش ہوئیں