اسد قیصر کیخلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ

  اسلام آباد(آئی این پی)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد  میں پی ٹی آئی رہنماء اسدقیصر کے خلاف لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اسدقیصر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں۔ دورانِ سماعت وکیل عائشہ خالد نے اسدقیصر کی درخواست استثنیٰ دائر کی۔ عدالت میں اسدقیصر کی درخواست بریت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔