حتمی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے:عرفان صدیقی

اسلام آباد(آئی این پی)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے کنویئر عرفان صدیقی نے کہا ہے  ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ حکومتی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈز کے جواب میں اپنا موقف تیا ر کرلیا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ  یہ خبر اور اس میں بیان کی گئی تمام تفصیلات بے بنیاد ہیں‘ حتمی جواب تیار کرنے میں ایک ہفتہ مزید لگ سکتا ہے