پی ٹی آئی آج تحریری مطالبات دیتی ہے تو بال ہمارے کورٹ میں آجائے گی :میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے پی ٹی آئی کے جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبے کو زیر غور لائے جانے کا عندیہ دیتے ہوے کہا ہے اگر آج وہ مطالبات تحریری طور پر د ے دیتے ہیں تو پھر بال ہمارے کورٹ میں ہوگی ۔ ا تحادیوں اور قیادت کی مشاورت سے جواب دیں گے ، ایک سو نوے ملین پائونڈ اور مذاکرات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا پی ٹی آئی تحریری مطالبات دینے کے لئے آمادہ ہے ، بانی پی ٹی آئی نے بھی انھیں مطالبات تحریری طور پر دینے کی ا جازت دے دی ہے ۔ آج وہ مطالبات تحریری شکل میں دے دیتے ہیں تو اس کے بعد بال پھر ہمارے کورٹ میں ہو گی ۔ ہم اتحادیوں سے مشاورت کریں اپنی لیڈرشپ سے بھی مطالبات پر بات چیت کریں گے اور اس کے بعد حتمی جواب کے ساتھ ان کے سامنے آئیں گے ۔