گورنمنٹ پرائمری سکول رائیونڈ کے آدھے واش روم غیرفعال

لاہور(خصوصی رپورٹ )لاہور میں گورنمنٹ پرائمری سکول (رائیونڈ) کی سربراہ سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ ڈی ای او لاہور کی جانب سے ہیڈ ٹیچر کو پرسنل ہیرنگ نوٹس جاری کردیا ہے۔ سکول کے 8 میں سے 4 واش روم پانی نہ ہونے کے باعث غیر فعال قرار ہیں۔سکول میں نصب سولر سسٹم بھی غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 444 میں سے صرف 351 طلبہ کی حاضری، شرح 79 فیصد ریکارڈمختلف کلاسز میں کم تعلیمی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی رپورٹ پر کارروائی شروع ،متعلقہ ٹیچر کو 19 فروری کو دوپہر 1 بجے پیش ہونے کا حکم۔