نارووال روڈ حادثے میں جاں بحق چاروں افراد سپرد خاک

شکر گڑھ (خصوصی رپورٹ)نارووال مریدکے روڈ پر کوٹ عبداللہ باگوڈیال چوکی کے قریب کیری ڈبے اور ٹرک تصادم میں جاں بحق 3خواتین سمیت 4افراد کی نمازِ جنازہ انکے آبائی گا ئوں بصرہ جالا میں ادا کر نے کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ اس موقع پر گا ئوں میں سوگ کی فضا اور ہر آنکھ اشک بارتھی۔