بھارتی حملے میں شہید ہونیوالے افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا، سپرد خاک کردیا گیا

 پاک فوج کے ا فسران،رکن قومی وصوبائی اسمبلی ، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب سمیت دیگرافسران کی شرکت   
 لاہور (آ ئی این پی )بہاولپور، شیخوپورہ اور مرید کے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے افراد کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت اعلی سول و فوجی افسران، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔پاک فوج کے افسران کی موجودگی میں قومی پرچم میں لپٹے شہداء کو سپرد خاک کیا گیا۔ جنازے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ علاقے میں فضا سوگوار رہی۔