جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اویس، ندیم، نعمان اور الماس کے ناموں سے ہوئی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے میں بل بورڈ اتارتے ہوئے 4 افراد کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے،جن کو سپرد خاک کر دیا گیا۔چار افراد کی ہلاکت پر ہر آنکھ اشکبار،فضا سوگوار رہی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی بتایا گیا ہے کہ واقعہ شاہدرہ میں سروس روڈ دولت خان بازارمیں پیش آیا 4 افراد 100 روپے سیل والی دکان کا بورڈ اتار رہے رہے تھے، دو افراد دکان کے ملازم اور سیکنڈ فلورپررہائش پذیر تھیایک مزدور اور ایک رکشہ ڈرائیور تھاجاں بحق ہونے والوں کی شناخت اویس، ندیم، نعمان اور الماس کے ناموں سے ہوئی ہیریسکیو کی امدادی ٹیموں، واپڈا اہلکاروں اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جھلسے ہوئے 4 افراد کی ڈیڈ باڈیز کو پونے گھنٹے بعد اتار کر ہسپتال منتقل کر دیاواقعہ میں جاں بحق ہونے والے اویس حیدر اور نعمان خالد پیپلز کالونی ضلع وہاڑی کے رہائشی تھیمتوفی الماس باغبانپورہ، ندیم کھاڑک نالہ سبزہ زار لاہور کا رہائشی تھاواقعہ کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے سے ڈیڈ باڈیز مکمل طور پر سڑ چکی تھیں،واپڈا اہلکاروں نے پہلے آکر بجلی بند کی اور ڈنڈوں کے ذریعے نعشوں کے اوپر سے بورڈ کو ہٹایا دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے چار افراد کے جاں بحق ہونے پرسوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔