مشتاق اور اسکی اہلیہ کے جوتوں ، دیگر سامان سے دوران تلاشی آئس پکڑی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر )لاہو ر میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میاں بیوی کے قبضہ سے5کلو آئس برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے دوران تلاشی نجی پرواز کے ذریعے جدہ جانیوالے مشتاق اوراس کی اہلیہ نورین کے سامان اور جوتوں سے 5 کلو آئس برآمد کرلی۔حکام کے مطابق ڈرگ آئس کی مالیت ایک کروڑ سے زائد ہے، اے این ایف نے دونوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔