1,946 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں ، ون وے کی خلاف ورزی پر 665 ڈرائیورز کے چالان
لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کرتے ہوئے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 363 گاڑیوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کر دیا۔ یہ کارروائیاں ڈاکٹر اطہر وحید کے احکامات پر عمل میں لائی گئیں۔سی ٹی او لاہور کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 1,946 موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے گئے۔ اسی طرح ون وے کی خلاف ورزی پر 665 ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔