تل ابیب(آئی این پی )اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے ایران پر ممکنہ حملے کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اسرائیل نے محض تماشائی کے بجائے اب اس معاملے میں ایک فعال فریق کے طور پر شامل ہونے کی تیاری شروع کر دی ۔ اسرائیلی اخبار معاریو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے