اے آئی میں چھپے خطرے سے سنگین مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے:ماہرین کی وارننگ

واشنگٹن(آئی این پی )ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی )  ٹیکنالوجی بہت آسانی سے دھوکہ کھا کر جھوٹی معلومات پھیلا سکتی ہے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق   ایک صحافی نے ایک سادہ خامی ظاہر کی، جس سے معلوم ہوا کہ مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس آسانی سے جعلی معلومات دہرا سکتے ہیں۔ یہ خامی چیٹ جی پی ٹی، گوگل جیمینائی اور اے آئی اوورویوز جیسے پلیٹ فارمز کو متاثر کرتی ہے۔