واشنگٹن(آئی این پی )ماہرینِ طب کے مطابق بلیوں میں پائے جانے والے بعض حیاتیاتی نظام اور بیماریوں کے خلاف قدرتی مزاحمت انسانوں میں کینسر کے علاج کیلئے نئی راہیں کھول سکتی ہے، جدید تحقیق اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ جانوروں اور انسانوں کے مدافعتی اور جینیاتی نظام میں مماثلتیں سائنسی پیش رفت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔