ویکسینز انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط ، جدید کینسر کے علاج کو مزید موثر بنا دیتی ہیں
کورونا ویکسین لگوانے والے مریضوں کا لمبے عرصے تک زندہ رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے
واشنگٹن (آئی این پی )کوروناویکسین کیکینسر کے علاج میں مددگار ہونے کا نیاانکشاف سامنے آ گیا ۔کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایم آر این اے ویکسینز استعمال ہوتی آئی ہے،اب امریکی ماہرین کی حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کینسر کے مریضوں کے لیے بھی یہ ویکسین فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے اور ان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناسکتی ہے۔امریکی ماہرین کی تحقیق میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ ویکسینز انسانی مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر جدید کینسر کے علاج کو مزید موثر بنا دیتی ہیں،اس ویکسین کے پراثر ہونے سے مریضوں کی زندگی کی مدت میں بھی اضافہ ہوتا ہے، کورونا کی ایم آر این اے ویکسینز کینسر کی بیماری کو کم یا ختم نہیں کرتی ،تاہم انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے جس سے ٹیومر اور کینسر سے لڑنے میں کافی مدد ملتی ہے۔ تحقیق سے پتا چلاہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والے کینسر کے مریضوں کا لمبے عرصے تک زندہ رہنے کا امکان بڑھ جاتا ہے