امریکہ میں کئی دہائیوں قبل گم ہونے والی انگوٹھی اصل مالک کو لوٹا دی گئی

واشنگٹن (آئی این پی)امریکہ کی ریاست نبراسکا میں دہائیوں پہلے کھو جانے والی ایک انگوٹھی نیو جرسی کے بیلمار ساحل پر ریت میں دبی ہوئی  بر آمد ہو ئی ہے  ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خزانے کی تلاش کرنے والے شخص، اینڈریو سیفر، نے میٹل ڈیٹیکٹر کی مدد سے انگوٹھی تلاش کی اور اس کو اس کے مالک تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔اینڈریو کو یہ انگوٹھی بیلمار کے ساحل پر ملی، جس پر بی ڈبلیو کے ابتدائی حروف لکھے ہوئے تھے۔