نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں شراب پی کر آنے والے دلہا کو دلہن کی والدہ نے خالی ہاتھ واپس لوٹا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بینگلورو میں لڑکی کی ماں نے نشے میں دھت دلہا کے ساتھ اپنی بیٹی کو رخصت کرنے سے انکار کردیا۔ دلہن کی ماں کا کہنا تھا کہا لڑکے کا ابھی سے یہ حال ہے تو شادی کے بعد پتا نہیں کیا کرے گا۔ دلہن کی ماں نے ہاتھ جوڑ کر دلہا اور اس کے گھر والوں سے واپس جانے کی درخواست کی۔رپورٹ کے مطابق کچھ رشتے داروں نے صورت حال کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم رسومات کے دوران نشے میں دھت دلہا نے رسم کے لیے لائی گئی تھالی کو زمین پر پٹخ دیا۔