نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر رشوت لینے والے 2 ایف آئی اے اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

اسلام آباد(آئی این پی )نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں سے رشوت لیکر امیگریشن کلئیر کرنے کے الزامات پر دو ایف آئی اے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اور ڈائریکٹر زون اسلام آباد نے معاملے کی خود تحیقیقات کیں جن میں الزامات ثابت ہوئے جس پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں دو ایف آئی اے اہلکاروں کے ساتھ چار مسافروں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔