اسلام آبا (آن لائن) وزارتِ تجارت نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت نئے بورڈ ممبران کی فوری تقرری کی گئی ہے۔ اس بورڈ میں کل 22 ممبران شامل ہیں، جن میں معروف صنعتکار، کاروباری شخصیات اور مختلف وفاقی اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔ بورڈ کے چیئرمین کے طور پر عمر سعید کو مقرر کیا گیا ہے، جو ایک تجربہ کار صنعتکار اور ماہر کاروباری شخصیت ہیں۔