معاشی خلیج سے سماجی مسائل جنم لے رہے ، مینارٹی کارڈ اور ہمت کارڈ ودیگر پروگرام سماجی انصاف کے ہدف کی جانب واضح پیشرفت ہے
سماجی انصاف سے عاری معاشرے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ، مہذب معاشرے کی بنیاد ہی سماجی انصاف ہے:عالمی دن پر پیغام
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے معاشرے میں سماجی انصاف یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقین کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ سماجی انصاف کے عالمی دن پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت سماجی انصاف پر پختہ یقین رکھتی ہے ۔ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دین اسلام سماجی انصاف،مساوات و پرامن بقائے باہمی کی تلقین کرتا ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ نے انسانیت کے ساتھ ہر لحاظ سے انصاف کرنے کا لافا نی پیغام دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سماجی انصاف سے عاری معاشرے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ مہذب معاشرے کی بنیاد ہی سماجی انصاف اور مساوات ہے۔امیر غریب کی بڑھتی معاشی خلیج سے سماجی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ مینارٹی کارڈ اور ہمت کارڈ سمیت دیگر پروگرام سماجی انصاف کے ہدف کی جانب واضح پیش رفت ہے۔